ایک آوارہ کتا لاؤ اور 200 روپے انعام پاؤ محکمہ لائیو اسٹاک خیبرپختونخوا کی پیشکش
اسکیم کا مقصد شہر میں آوارہ کتوں کی افزائش روکنا اور عوام کو محفوظ رکھنا ہے، ڈائریکٹر محکہ لائیو اسٹاک پشاور
محکہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا نے شہر میں آوارہ کتوں کو پکڑنے کر لانے پر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
پشاور میں آوارہ کتوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں، اس پریشانی کو دور کرنے کے لئے محکمہ لائیو اسٹاک نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی ہے اور آوارہ کتے کو لائیو اسٹاک کے دفتر پہنچانے پر 200 روپے نقد دینے کی پیشکش کی ہے۔ مذکورہ اسکیم آوارہ کتوں کی آفزائش روکنے کے لئے سامنےلائی گئی ہے اور اس مقصد کے کے لئے لائیو اسٹاک ضلع پشاور نے چنگ چی موٹر سائیکل بھی خریدی ہے تاکہ شہر کے گلی محلوں میں پھرنے والے آوارہ اور پاگل کتوں کو جمع کرکے دفتر منتقل کیا جاسکے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر محکہ لائیو اسٹاک ضلع پشاور معصوم علی خالد نے ایکسپریس کو بتایا کہ آوارہ کتوں کو مارنا ایک غیر شرعی فعل اور جانوروں کے حقوق کے منافی ہے، شہر کی گلیوں کوآوارہ کتوں سے محفوظ کرنے اور ان کی افزائش روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس میں عوام کو اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک آوارہ کتوں کی آفزائش روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ پشاور کے تعاون سے منفرد پیکیج لایا ہے جس کے تحت فی کتا 200 روپے ادا کئے جائیں گے۔
معصوم علی خالد نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک پشاور میں جانوروں کے لئے خصوصی آپریشن تھیٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں جدید الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی دستیاب ہے جب کہ جانور کی سرجری 2 سے 5 میں منٹ میں کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکاروں کی جانب سے آوارہ کتوں کو مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر شدید تنقید کی گئی تھی جس کے بعد مذکورہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت پیش آئی ہے۔