الیکشن کمیشن نے پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ایک بار پھر ملتوی کردیا

الیکشن کمیشن کی دونوں صوبوں کو 8 دسمبر تک بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام قانونی ضابطے پورے کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک December 06, 2013
پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول اب 9 دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔ ۔فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈو ل کا اعلان ایک بار پھر ملتوی کرتے ہوئے صوبوں کو 8 دسمبر تک تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان 7 دسمبر کو کرنا تھا تاہم پنجاب نے انتخابات کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے 3 روز جبکہ سندھ نے 7 روز کی مہلت مانگی تاہم الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں کو 8 دسمبر تک بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام قانونی ضابطے پورے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن اب پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان 9 دسمبر کو کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابا ت کے شیڈول کا اعلان قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کے باعث مؤخر کر چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں