بلوچستان میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز اور طبی عملے کو شہدا پیکج دینے کا اعلان

کورونا ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو یکم مارچ سے اضافی تنخواہ ملے گی، ترجمان بلوچستان حکومت


ویب ڈیسک May 30, 2020
کورونا سے متاثر کوئی مریض وینٹی لیٹرپرموجود نہیں ہے،لیاقت شاہوانی فوٹو: فائل

بلوچستان حکومت نے کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو شہدا پیکج دینے کا اعلان کردیا ہے۔

کوئٹہ میں پریس بریفنگ کے دوران بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران بلوچستان میں ایک ہزار 679 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، اسمارٹ لاک ڈاؤن سے قبل اور بعد میں کورونا کیسز کی شرح ایک سی رہی ہے تاہم کورونا سے اموات میں اضافہ باعث تشویش ہے، کورونا سے متاثر کوئی مریض وینٹی لیٹرپرموجود نہیں ہے، کورونا سے حفاظت کے لئے حفاظتی سامان وافر تعداد میں موجود ہے، کورونا ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو یکم مارچ سے اضافی تنخواہ ملے گی، کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو شہدا پیکج دیا جائے گا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ملیریا اورٹائیفائیڈ کے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں،عوام ملیریا اور ٹائیفائیڈ کے ساتھ ساتھ کورونا کا ٹیسٹ بھی ضرور کرائیں۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان حکومت بجٹ کی تیاری کررہی ہے۔ جٹ اور ترقیات سے متعلق شعبوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ، بجٹ اور ترقیاتی شعبے میں کام کرنا ضروری ہے ،اسی بناء پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں