بھارت کا پیر سے ملک گیر لاک ڈاؤن نرم کرنے کا اعلان

پہلے مرحلے میں عبادت گاہیں، ریسٹورنٹس اور شاپنگ مالز کھولے جائیں گے، بھارتی وزیرداخلہ


ویب ڈیسک May 30, 2020
30جون تک مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن برقرار رہے گا، بھارتی وزیرداخلہ (فوٹو : انٹرنیٹ)

بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو ختم کردیا گیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کو ختم کیا جائے، تاہم لاک ڈاؤن ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں تمام ریاستوں اور اداروں کو کھول دیا گیا ہے بلکہ یہ مرحلہ وار ہوگا، جب کہ 30جون تک مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔

امیت شاہ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں عبادت گاہیں،ریسٹورنٹس اورشاپنگ مالز کھولے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں ریاستی حکام سے مشورے کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا جائے گا، میٹروٹرینز اور سینما ہالز کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں