بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں 18 ہزارامیدوارحصہ لے رہے ہیں سیکریٹری الیکشن کمیشن

بلوچستان میں عام انتخابات میں 12ہزارامیدواروں نےحصہ لیااوربلدیاتی انتخابات میں 18 ہزارامیدوارحصہ لےرہےہیں،اشتیاق احمد

صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔،اشتیاق احمد فوٹو: فائل

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کاکہنا ہے کہ بلوچستان میں شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ صوبے بھر سے 18ہزارامیدوار ان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔


کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اشتیاق احمد کا کہنا تھا بلوچستان میں عام انتخابات کے دوران 12 ہزار امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ بلدیاتی انتخابات میں 18 ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں اور الییکشن کمشین سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 7 دسمبر کو بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر ایک بھی تبادلہ نہیں ہوا اور نہ ہوگا۔

اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے، بلوچستان میں شفاف بلدیاتی انتخابات تک وہ صوبے میں ہی رہیں گے اوراگر ضرورت پڑی تو آرمی کے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ،صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
Load Next Story