
سابق سینیٹر جاوید جبار نے موقف اختیارکیا ہے کہ بلوچستان میں ان کی نامزدگی پر کچھ حلقے سیاسی مخالفت اور تحفظات کا اظہارکر رہے تھے جبکہ نامزدگی پرکچھ حلقے ہائی کورٹ تک بھی پہنچے، کمیشن میں تمام فیصلے تمام متعلقین کی مشاورت سے ہونے چاہئیں، وہ بلوچستان کیلیے جتنی بھی چاہے کوششیں کرتے مخالفین نے مطمئن نہیں ہونا تھا۔
گزشتہ روز جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ این ایف سی کے بلوچستان سے ممبرکی حیثیت سے مستعفی ہوگیا ہوں اور صدر مملکت عارف علوی کو استعفیٰ سے متعلق خط لکھ دیا ہے، ممبر نامزدکرنے پر صدر مملکت، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جاوید جبار کےا ستعفیٰ پر افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف غلط فہمیاں پھیلائی گئی ہیں۔
Javed jabar sahibs volunteer resignationIts is a sad event and its sad to see how some self centred people made disinformation about him.
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) May 30, 2020
He is a man of knowledge, experience, depth on Balochistan & years on NFC
Hope those criticized and played negative shall realize it! pic.twitter.com/HFEKsxaUUE
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔