ٹیکس دہندگان کو 100 کے بجائے 10 ارب روپے ریفنڈز جاری

50 لاکھ روپے تک کے ریفنڈز ادا کیے جائینگے، زیر التوا ریفنڈ کیسوں کی تفصیلات طلب


Irshad Ansari May 31, 2020
50 لاکھ روپے تک کے ریفنڈز ادا کیے جائینگے، زیر التوا ریفنڈ کیسوں کی تفصیلات طلب (فوٹو : فائل)

وفاقی حکومت کی جانب سے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد وزیر اعظم امدادی پیکیج کے تحت تاجروں و صنعت کاروں کو ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کیلیے اعلان کردہ 100ارب روپے میں سے صرف 10ارب جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام فیلڈ فارمشنز سے ٹیکس دہندگان سے 50 لاکھ روپے مالیت تک کے منظور شدہ زیر التوا ریفنڈکیسوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، فیلڈ فارمشنز کوآج(اتوار)تک ریفنڈ کیسوں کی کمپیوٹر فہرست ایف بی آر کو بھجوانا ہونگی۔

'' ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے تمام لارج ٹیکس پیئر یونٹس(ایل ٹی یوز)،ریجنل ٹیکس آفسز(آر ٹی اوز) اورکارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفسز(سی آر ٹیز)کومراسلہ ارسال کردیا ہے۔

ایف بی آر حکام سے رابطہ کیاگیا تو انھوں نے بتایا کہ ٹیکس وصولیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، ریونیو میں کمی کی وجہ سے حکومت مالی مشکلات کا شکار ہے، دوسرے مرحلے میں مزید فنڈز جاری ہونے پر مزید ریفنڈز ادا کیے جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں