سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہمیشہ مضبوط ثابت ہوتی ہے شاہد آفریدی

ہمارا بیٹنگ کا شعبہ اب بھی کمزور ہے اور بلے بازوں کواس میں بہتر پرفارم کرنے کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

سری لنکا کے خلاف سیریز سخت ہوگی لیکن یہ ہمارے لئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مددگار ثابت ہوگی، شاہد آفریدی فوٹو: آن لائن/فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہمیشہ مضبوط ثابت ہوتی ہے اور نئے کھلاڑیوں سے قومی ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔


کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز سخت ہوگی لیکن یہ ہمارے لئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارت میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں بھی اسپنرز نے بہت اچھا پرفارم کیا لہٰذا امید ہے کہ سری لنکن ٹیم کے خلاف بھی بولرز اچھا پرفارم کریں گے اور ویسے بھی ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم ورلڈ کپ سے قبل زیادہ سے زیادہ میچز اور سیریز جیتیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑیوں سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے اور ایک سال بعد پاکستانی ٹیم کا شمار مضبوط ٹیموں میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سینیئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہمیشہ مضبوط ثابت ہوتی ہے تاہم اب بھی ہمارا بیٹنگ کا شعبہ کمزور ہے اور بلے بازوں کو بہتر پرفارم کرنے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story