کراچی لیاری میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی گرفتاریوں کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج
چاکیواڑہ اوردیگرعلاقوں میں 2 گروپوں کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ کئی گھنٹےجاری رہا جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
لیاری کے مختلف علاقوں میں دو مسلح گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دوسری جانب رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز کی قیادت میں علاقہ مکینوں نے رینجرز اورپولیس کے آپریشن کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری کے مختلف علاقے اچانک شدید فائرنگ سے گونچ اٹھے،چاکیواڑہ اور دیگر علاقوں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے 2 افراد کو سول اسپتال جبکہ 2 کو لیاری جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا،فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جبکہ اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھی دوردور تک کوئی پتہ نہیں تھا۔
دوسری جانب لیاری میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں کے خلاف پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں شامل افراد جب جناح برج پہنچے تو وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے، اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ رینجرز کی کارروائیوں میں جاں بحق افراد کی انکوائری کی جائے اور حراستی مراکز میں قید افراد کو رہا کیا جائے، ڈی سی ساؤتھ مصطفیٰ جمال قاضی اور ایس ایس پی ساؤتھ فیصل بشیر کے رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز سے مذاکرات کے بعد احتجاج میں شامل افراد پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔