انگلینڈ کے سونے اسپورٹس میدان کل سے پھر آباد
بند دروازوں کے پیچھے ڈومیسٹک سرگرمیاں بحال کرنے کی حکومتی اجازت
ISLAMABAD:
انگلینڈ کے سونے اسپورٹس میدان پیرسے پھر آباد ہوں گے جب کہ حکومت نے بند دروازوں کے پیچھے سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ ڈومیسٹک کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ میں مارچ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں،البتہ اب حکومت نے یکم جون سے ڈومیسٹک مقابلوں کی اجازت دے دی ہے، سرگرمیاں بند دروازوں کے پیچھے ہوں گی اور حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔
میڈیا، کلچر اور اسپورٹس کے سیکریٹری اولیور ڈاؤڈن نے کہاکہ انتظار ختم ہوا،بہت جلد برطانوی شہری لائیو اسپورٹس بھی دیکھ سکیں گے، کھیلوں کی بحالی کا عمل شروع کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر مشتمل گائیڈلائنز جاری کردی گئی ہیں، اب یہ منتظمین اور کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان پر عمل درآمد یقینی بنائیں، انھوں نے کہا کہ جون میں ہی پریمیئر لیگ اور انگلش فٹبال لیگ بھی بحال کرنے کیلیے مثبت پیش رفت کر رہے ہیں۔
پریمیئر لیگ کے آرگنائزرز نے بھی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑی نئے جوش اور جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے، حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی ہر ممکن کوشش ہو گی۔
یاد رہے کہ حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے گائیڈ لائنز میں کھلاڑیوں کو اپنی گاڑیوں پر تنہا میدان میں آنے،ایک دوسرے کا سامان استعمال نہ کرنے،مسلسل اسکریننگ اور سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ 6 جون کو ہونے والی گنیز اسٹیکس ہارس ریس 3 ماہ بعد لائیو نشر ہونے والا پہلا ایونٹ ثابت ہوگی۔