کوئی کرکٹ میچ ایمانداری سے نہیں کھیلا جاتا سب فکس ہوتے ہیں بکی سنجیو چاولہ

اس سارے کھیل کے پیچھے بہت ہی طاقت ور مافیا ہے، اس لیے اس حوالے سے مزید تفصیل بیان نہیں کرسکتا، سنجیو چاولہ


Sports Desk May 31, 2020
اس سارے کھیل کے پیچھے بہت ہی طاقت ور مافیا ہے، اس لیے اس حوالے سے مزید تفصیل بیان نہیں کرسکتا، سنجیو چاولہ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی بکی سنجیو چاولہ نے دعویٰ کیاکہ کوئی بھی کرکٹ میچ ایمانداری سے نہیں کھیلا جاتا، سب ہی فکس ہوتے ہیں۔

دہلی پولیس کو اپنے تازہ بیان میں بکی سنجیو چاولہ نے کہا کہ لوگ جو بھی کرکٹ میچ دیکھتے ہیں وہ سب فکس ہوتے ہیں، بہت ہی بڑا انڈر ورلڈ مافیا تمام مقابلوں پر اثرانداز ہوتا ہے، یہ بالکل ویسے ہی ہے جیسے کسی فلم کی کوئی ڈائریکشن دیتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجیو چاولہ نے یہ بھی کہاکہ اس سارے کھیل کے پیچھے بہت ہی طاقت ور مافیا ہے، اس لیے وہ اس حوالے سے مزید تفصیل بیان نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب اسپیشل سی پی کرائم پراویررانجن نے کہاکہ چونکہ معاملہ زیرتفتیش ہے اس لیے وہ اس بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کرسکتے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں