خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں کو ’’شیرو‘‘ کے نام سے پکارنے کا نوٹی فکیشن واپس

آئی جی کی مداخلت پر نوٹی فکیشن واپس، جوانوں کی عزت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھنے کا حکم


احتشام خان June 01, 2020
آئی جی کی مداخلت پر نوٹی فکیشن واپس، جوانوں کی عزت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھنے کا حکم (فوٹو : فائل)

خیبر پختون خوا میں پولیس کے جوانوں کو ''شیرو'' کے نام سے پکارنے کا نوٹی فکیشن آئی جی کی مداخلت پر واپس لے لیا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق خیبر پختون خوا پولیس نے حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اب سے خیبر پختون خوا پولیس کے جوانوں کو ''شیرو'' کے لقب سے پکارا جائے۔

حکم نامے کے مطابق جوانوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھنے اور ان کی قربانیوں کے اعتراف میں خیبر پختون خوا پولیس نے سپاہیوں کو شیرو کے نام سے پکارنے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم آئی جی خیبر پختون خوا نے معاملے کا نوٹس لے کر مداخلت کرتے ہوئے نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔

KPK Police Notification about Calling SHERO

تصحیح شدہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران اپنے جوانوں کو عزت و احترام کے ساتھ ان کے نام سے پکاریں، ان کی عزت و وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے حکم پر سختی سے عمل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |