گیند کو ڈس انفیکٹ کرنے سے بلےبازوں کو فائدہ اور بولرز کو نقصان ہوگا وقار یونس

گیند کی جب چمک نہیں ہوگی تو سوئنگ بھی نہیں ہوگی، وقار یونس


Muhammad Yousuf Anjum June 01, 2020
کرکٹ کی بحالی کے لیے سب کو نئے قوانین کا عادی ہونا پڑے گا، وقار یونس فوٹو: فائل

سابق اسپیڈ اسٹار وقار یونس کا کہنا ہے کہ گیند کو ڈس انفکیٹ کرنے سے بلے بازوں کو فائدہ اور بولرز کو نقصان ہوگا۔

اپنے ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا ہے ہے کہ گیند کو ڈس انفکیٹ کرنے سے بلے بازوں کو فائدہ اور بولرز کو نقصان ہوگا، گیند کی جب چمک نہیں ہوگی تو سوئنگ بھی نہیں ہوگی۔ تھوک سے گیند کو نہ چمکانے کا عادی ہونا پڑے گا۔ کامیابی کے بعد جشن نہ منانا عجیب سے لگے گا۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بحالی کے لیے سب کو نئے قوانین کا عادی ہونا پڑے گا۔ کرکٹ میں سب کو بہت زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہوگی، ذرا سی لاپرواہی سے نقصان ہوسکتا ہے۔کورونا وائرس سے کرکٹ کا حسن ماند پڑجائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں