فواد چوہدری کا نوازشریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹوں کی تحقیقات کا مطالبہ

حقائق کا منظرعام پرآنا ضروری ہے وزیراعظم تحقیقات کا حکم دیں، فواد چوہدری


ویب ڈیسک June 01, 2020
 لگتا ہے کہ پاکستان میں حقائق مسخ کرکے بیرون ملک جانے کی راہ ہموار کی گئی، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کووفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خط لکھا جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹوں بارے تحقیقات کامطالبہ کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ نوازشریف کی برطانیہ میں سامنے آنے والی تصاویر میں انکی حالت اچھی نظر آرہی ہے، نوازشریف کی برطانیہ میں تصاویر صاف بتارہی ہیں کہ وہ صحت مند ہیں، نوازشریف برطانیہ میں اپنی ٹیسٹ رپورٹس بھی حکومت کے ساتھ شئیر نہیں کررہے، تاثر پیدا ہوتا ہے کہ برطانوی لیبارٹریز نے انکی بیماری کی تصدیق نہیں کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ خدشہ ہے کہ پاکستان میں عدالتوں سے ریلیف لینے کے لئے جعلی ٹیسٹ رپورٹس تیار کی گئیں، نوازشریف کے پاکستان میں ہونے والی ٹیسٹ رپورٹس کے بارے میں تحقیقات کی ضرورت ہے، حقائق کا منظرعام پرآنا ضروری ہے، وزیراعظم تحقیقات کا حکم دیں۔ لگتا ہے کہ پاکستان میں حقائق مسخ کرکے بیرون ملک جانے کی راہ ہموارکی گئی۔ نوازشریف کے ٹیسٹ رپورٹس کی انکوائری کیلئے کمیٹی بنائی جائے اورتحقیقات میں یہ سامنے آئے کہ کس کس نے نوازشریف کو فرار میں مدد کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |