نیشنل کرکٹ اکیڈمی آج سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے طورپر کام کرے گی

اکیڈمی اور شعبہ ڈومیسٹک مل کر اب کام کرے گا۔

اکیڈمی اور شعبہ ڈومیسٹک مل کر اب کام کرے گا۔

ISLAMABAD:
پاکستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی آج سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے طورپر کام کرے گی۔


ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان آج سے باقاعدہ اس کے نگران بن جائیں گے۔ وہ ہائی پرفارمنس سینٹر ، ڈومیسٹک اور گراس روٹ کرکٹ کے معاملات کو دیکھیں گے۔ہیڈ آف انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ثقلین مشتاق اگلے ہفتے سے ذمہ داریاں نبھائیں گے، ان کے ذمہ کھلاڑیوں کی ڈیویلپمنٹ اور نئے کھلاڑیوں کی تلاش ہوگی۔ہیڈآف کوچنگ کے لیے قومی ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن کا انتخاب کیاگیاہے، وہ ڈومیسٹک کوچز کی ڈیویلپمنٹ اور کوچ ایجوکیشن کےمعاملات سنبھالیں گے۔
Load Next Story