لوگ کورونا ٹیسٹ کروانے میں اتنا تعاون نہیں کررہے جتنا ہونا چاہیے مراد علی شاہ

کورونا ٹیسٹس کی یومیہ گنجائش بڑھا کر 6600 تک کردی ہے، وزیراعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک June 01, 2020
کوشش کررہے ہیں کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ محفوظ رہے، مراد علی شاہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لوگ کورونا ٹیسٹ کروانے میں اتنا تعاون نہیں کر رہے جتنا ہونا چاہیے۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر پلیتھا ماہیپالا نے ملاقات کی ہے اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو اور ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارہ خان بھی موجود تھیں۔ ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے سندھ حکومت کی کورونا وائرس کے خلاف پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے زور دیا کہ ناصرف سندھ بلکہ پورے ملک میں مقامی منتقلی کو روکنا ضروری ہے۔

دوران ملاقات مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے کورونا کے روزانہ کی بنیاد پر 6600 ٹیسٹ کی گنجائش کردی ہے، لوگ ٹیسٹ کروانے میں اتنا تعاون نہیں کر رہے ہیں جتنا ہونا چاہیے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملہ محفوظ رہے، ہمارے ڈاکٹرز ٹھیک رہیں گے تو دوسروں کی زندگی بچا سکیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں 2 اسپتالوں میں تشدد ہوا،میں نے انتظامیہ کو واضح ہدایت دی ہے کہ اسپتالوں میں کسی قسم کی توڑ پھوڑ یا ڈاکٹروں کو ہراساں کرنا براداشت نہیں کروں گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |