وکٹ لینے پر جشن نہ منانے پر کوئی پریشانی نہیں ہوگی جسپریت بمرا

بولرز کو گیند چمکانے کے حوالے سے کوئی متبادل طریقہ اختیار کرنا چاہیے، بھارتی بولر


ویب ڈیسک June 01, 2020
بولرز کو گیند چمکانے کے حوالے سے کوئی متبادل طریقہ اختیار کرنا چاہیے، بھارتی بولر

RAWALPINDI: جسپریت بمرا کا کہنا ہے کہ وکٹ لینے پر جشن نہ منانے پر کوئی پریشانی نہیں ہوگی البتہ گیند کو چمکانے کیلیے تھوک کا استعمال روکے جانے سے بولرز کیلیے مسائل پیدا ہوں گے،

آئی سی سی ویڈیو سیریز کیلیے ای این بشپ اور شان پولاک کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پہلے بھی وکٹ لینے پر ہائی فائیو کیلیے بیتاب نہیں ہوتا تھا، روایتی انداز میں جشن منانے کا موقع نہ ملنے پر مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوگی البتہ گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کا استعمال روکا جانا بولرز کی مشکلات میں اضافہ کرے گا۔

بھارتی بولر کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کنڈیشنز بیٹسمینوں کے حق میں ہوتی ہیں، پچز فلیٹ اور میدان چھوٹے ہوتے جارہے ہیں،گیند کو سوئنگ کے قابل رکھنے کیلیے کسی متبادل چیز کا انتظام ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحن میں بولنگ پریکٹس کے دوران رن اپ کے لیے جگہ ہی نہیں ہوتی تھی، بعد ازاں فاصلہ بڑھانے کا بھی کوئی فائدہ نظر نہیں آیا، اگر بغیر طویل رن اپ کے ہی تیز بولنگ ہو سکتی ہے تو اتنی دوڑ لگانے کا کیا فائدہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں