اثاثہ جات کیس نیب نے شہباز شریف کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

شہباز شریف کو مکمل اثاثہ جات اور خاندان کے ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت


ویب ڈیسک June 01, 2020
شہبازشریف کو مکمل اثاثہ جات اور خاندان کے ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے، نیب ذرائع۔ فوٹو:فائل

نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ذاتی حثیت میں چوتھی مرتبہ طلب کیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے انہیں کل 2 جون کو پیش ہونے کے ساتھ مکمل اثاثہ جات اور خاندان کے ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت دی ہے۔

نیب تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر موجودہ وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے جس میں سوشل ڈسٹینسنگ، ماسک و سینیٹائزر کا استعمال شامل ہوگا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل شہباز شریف کو 17 ، 22 اپریل اور 4 مئی کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم ان کی جگہ ان کے وکیل نے نیب تحقیقاتی ٹیم کو جواب جمع کرواتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ بیمار ہیں، کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے انہیں ڈاکٹروں نے موجودہ حالات میں گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا ہے تام وہ آن لائن نیب تحقیقاتی ٹیم کے تمام سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف 4 مئی کو نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے اور تقریباً 2 گھنٹے نیب آفس میں رہے، نیب تحقیقاتی ٹیم نے انہیں مزید سوالات دیتے ہوئے کل اپنے خاندان کے اثاثہ جات کے ریکارڈ سمیت دوبارہ طلب کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں