سعودی عرب سے پاکستانیوں کی واپسی مزید پانچ پروازیں جلد وطن پہنچیں گی

سعودی ایئرلائن کے عملے کو ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی، واپسی پر تمام طیارے خالی روانہ ہوں گے، ذرائع

سعودی ایئرلائن کے عملے کو ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی، واپسی پر تمام طیارے خالی روانہ ہوں گے، ذرائع (فوٹو : فائل)

سعودی عرب سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے مزید پانچ پروازیں 3 تا 9 جون سیکڑوں پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچیں گی۔

سعودی عرب میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی ایئرلائن کی پانچ خصوصی پروازوں کو لینڈ کرنے کی اجازت دے دی۔ یہ خصوصی پروازیں پاکستانی مسافروں کو لے کر کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور پہنچیں گی۔ سول ایوی ایشن کے متعلقہ ڈائریکٹر عرفان صابر نے اس حوالے سے باضابطہ اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔


اطلاعات کے مطابق ریاض سے 200 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر پہلی پرواز 3 جون کو کراچی پہنچے گی۔ 3 جون کو ہی ریاض سے ایک اور پرواز 200 سے زائد مسافروں کے ساتھ پشاور آئے گی۔ 4 جون کو جدہ سے 200 سے زائد پاکستانی اسلام آباد اور 5 جون کو ریاض سے ڈھائی سو مسافر کراچی پہنچیں گے۔

اسی طرح 9 جون کو جدہ سے 200 سے زائد ہم وطنوں کو لے کر خصوصی پرواز لاہور پہنچے گی۔ ذرائع سی اے اے کے مطابق آنے والے کے عملے کو ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی اور واپسی کی پروازوں پر تمام طیارے سعودی عرب خالی روانہ ہوں گے۔
Load Next Story