کے پی کے حکومت کا کورونا وائرس ایمرجنسی میں توسیع کا اعلان

ایمرجنسی توسیع ڈی جی ہیلتھ سروسز اور ماہرین وبائی امراض کے مشورے پر کی گئی، اعلامیہ

خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی میں 10 اگست تک توسیع کا اعلان کردیا۔


خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی میں 10 اگست تک توسیع کردی جب کہ محکمہ صحت کی جانب سے باضابطہ سرکاری اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایمرجنسی توسیع ڈی جی ہیلتھ سروسز اور ماہرین وبائی امراض کے مشورے پر کی گئی ہے جس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی لاکر عوام کو اس وبائی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔
Load Next Story