جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر ہر جگہ آواز اٹھائیایم کیو ایم

حکومت نوٹیفکیشن سے کسے بیوقوف بنارہی ہے؟، توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے


Staff Reporter June 02, 2020
کراچی میں ایک سے 15 گریڈ کی نوکریوں پرکراچی کے نوجوان کیوں نہیں؟، خواجہ اظہار۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار نے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر اسمبلی سمیت ہر جگہ آواز اٹھائی تاہم عدالت سے جعلی ڈومیسائل کیس انصاف کی توقع ہے۔

بہادرآباد میں قائم پارٹی کے عارضی مرکز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر اسمبلی سمیت ہر جگہ آواز اٹھائی لیکن کہیں سے کچھ نہ ہوا تو عدالت سے رجوع کیا، حکومت یہ نوٹیفکیشن نکال کر کس کو بیوقوف بنارہی ہے؟ سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے، جعلی ڈومیسائل بنانے والے کون ہیں؟۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں ایک سے 15 گریڈ کی نوکریوں پرکراچی کے نوجوان کیوں نہیں؟ ان کی نوکریوں پر مقامی لوگوں کا حق ہے لہٰذا سندھ کے عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں۔ سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن کے ذریعے عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے جس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا، ایم کیو ایم اس غیر قانونی نوٹیفیکیشن کو مسترد کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں