بھارت سے بے دخل پاکستانی سفارتکار وطن واپس پہنچ گئے

بھارت نے پاکستانی سفارت کاروں عابد حسین اور طاہر خان کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔


طالب فریدی June 02, 2020
بھارت نے پاکستانی سفارت کاروں عابد حسین اور طاہر خان کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

بھارت سے ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیے گئے پاکستانی سفارتکار وطن واپس پہنچ گئے۔

پاکستانی سفارتکار عابد حسین اور طاہر خان اپنی اہل خانہ کے ہمراہ واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی سفاتکاروں کو حراست میں لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

بھارت نے ان پر ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات لگائے اور پھر ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 2 سفارت کاروں پر جاسوسی کا الزام؛ پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

پاکستان حکومت نے ویانا کنوشن کی خلاف ورزی پر بھارت سے سخت احتجاج کیا ہے۔ متعلقہ سفارت کار رات گئے بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے۔ ان سفارت کاروں کو پولیس کی سیکیورٹی میں گھر بھجوا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں