امریکی صدر کی مظاہرین کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کی دھمکی

امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت قتل قرار، پوسٹ مارٹم رپورٹ


ویب ڈیسک June 02, 2020
امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت قتل قرار، پوسٹ مارٹم رپورٹ۔ فوٹو : اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں بڑھتے ہوئے مظاہروں اور احتجاج کو روکنے کے کے لیے فوجی طاقت کے استعمال کی دھمکی دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد بگڑتی ہوئی صورتحال اور مظاہرین سے نمٹنے کے لیے فوجی طاقت کے استعمال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر شہری انتظامیہ یا ریاست کی جانب سے مظاہرین کے خلاف سخت ایکشن نہیں لیا جاتا تو میں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے امریکی فوج کو بھیجوں گا جو فوری طور پر مسئلہ کو حل کردے گی۔

امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت قتل قرار، پوسٹ مارٹم رپورٹ

دوسری جانب پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد اہل خانہ نے اس کا پوسٹ مارٹم کروایا ہے جس کی رپورٹ کے مطابق جارج کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، لواحقین کے وکیل کا کہنا ہے کہ موت دل کے امراض کی وجہ سے نہیں ہوئی، جیسا کہ سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے.

امریکی صدر کے خطاب سے قبل وائٹ ہاؤس کے باہر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس تحویل میں قتل کے خلاف جاری مظاہروں میں شدت آگئی ہے، امریکی صدر کے خطاب سے پہلے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس کے باہر آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں بھی برسائی گئیں جب کہ کینٹکی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص بھی ہلاک ہو گیا۔

امریکا کے 40 شہروں میں کرفیو نافذ

واشنگٹن سمیت 23 ریاستوں میں نیشنل سیکورٹی گارڈز کو تعینات کردیا گیا ہے جب کہ ہنگامہ آرائی کو روکنے کے لیے امریکا کے 40 شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 5 ہزار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں