بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی 2 روز میں 15 کشمیری شہید
گزشتہ روز ضلع راجوڑی میں 13 جب کہ پلوامہ میں آج 2 نوجوانوں کو شہید کیا گیا، کشمیر میڈیا سروس
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں صرف 2 روز کے دوران 15 کشمیری شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں آج مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے، دونوں نوجوانوں کو ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران گولیاں مارکر شہید کیا گیا جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھئے : بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران بدترین بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی، قابض فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 13 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا تھا۔