کے الیکٹرک نے شہرقائد میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا

شہر میں 8 تا 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری، شہری گرمی اور بجلی کی عدم فراہمی سے دہری اذیت میں مبتلا


Staff Reporter June 03, 2020
شہر میں 8 تا 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری، شہری گرمی اور بجلی کی عدم فراہمی سے دہری اذیت میں مبتلا (فوٹو: فائل)

شہر قائد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث شہری شدید اذیت کا شکار ہوگئے دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب بڑھنے اور فرنس آئل کی کمی کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا۔

ایکسپریس کے مطابق کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں میں 8 سے دس گھنٹے کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے شہری ایک طرف گرمی اور دوسری طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے سبب دہری اذیت میں مبتلا ہوگئے۔


اس حوالے سے کے الیکٹرک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے اور لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کھلنے والی کاروباری سرگرمیوں کے سبب بجلی کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے اور بجلی کی طلب 3200 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے لیکن فرنس آئل کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار کو مستحکم رکھنا مشکل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں