ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ محمد سجاد اسرائیلی کھلاڑی کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

راؤنڈ آف 32 کے مرحلے میں پاکستانی کیوئسٹ محمد سجاد نے اسرائیلی کیوئسٹ کو 1-5 سے شکست دی۔


ویب ڈیسک December 06, 2013
راؤنڈ آف 32 کے مرحلے میں پاکستانی کیوئسٹ محمد سجاد نے اسرائیلی کیوئسٹ کو 1-5 سے شکست دی۔ فوٹو: فائل

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد سجاد نے اسرائیلی کھلاڑی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

لیٹویا میں جاری عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 32 کے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد سجاد نے اسرائیلی کیوئسٹ کو 1-5 سے شکست دی۔ اس سے قبل دفاعی چیمپئن محمد آصف اور عمران ناک آؤٹ مرحلے میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لئے پاکستان کے آخری کیوئسٹ شاہد آفتاب اپنے میچ کے منتظر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں