عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت گر گئی

 فی تولہ سونا 97700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی سے 83762 روپے ہوگئی


ویب ڈیسک June 03, 2020
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں22 ڈالرز کی کمی ہوئی۔ فوٹو:فائل

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 22 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہوئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں22 ڈالرز کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1718 ڈالرز کی سطح پر آگئی۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کا اثر پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر97 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 83 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگئی، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1050 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں