ٹڈی دل 5 لاکھ 43 ہزار ہیکٹر رقبے پر کنٹرولڈ آپریشن

53اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1135سے زائد ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں

24 گھنٹوں میں5700 ہیکٹر رقبے پر اسپرے کیا گیا، ترجمان این ڈی ایم اے۔ فوٹو: فائل

پاک آرمی،محکمہ زراعت اور فوڈ سیکیورٹی کی مشترکہ ٹیموں نے انسداد ٹڈی دل آپریشن کرتے ہوئے اب تک 5 لاکھ 43 ہزار ہیکٹرسے زائد رقبہ پر کنٹرولڈ آپریشن کیا ہے۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق محکمہ زراعت، فوڈ سیکیورٹی اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرولڈ آپریشن کر رہی ہیں53 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1135 سے زائد مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں،اب تک تقریباً 2.4 کروڑ ہیکٹر رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے، جبکہ تقریباً 5 لاکھ 43 ہزار ہیکٹررقبہ میں کنٹرولڈ آپریشن کیا جا چکا ہے۔


گذشتہ 24 گھنٹوں میں5700 ہیکٹر رقبہ پر ادویات کا سپرے کیا گیا صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 108305، ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا گذشتہ 24 گھنٹوں میں5700 ہیکٹر رقبہ پر ادویات کا سپرے کیا گیا۔ اور 2 اضلاع میانوالی اور ڈی جی خان میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے 83ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا،صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 83940 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا۔

 
Load Next Story