چاہتی ہوں جیون ساتھی میرا بہترین دوست ہو پریانکا

ذاتی زندگی پرسنل رکھنا میرا حق ہے، جب بھی شادی کروں گی میڈیا کو بتادوں گی


آن لائن December 07, 2013
میری 90فیصد زندگی عوام کے سامنے ہے جب کہ 10فیصد حصہ ایسا ہے جوکہ کسی کے سامنے نہیں۔ فوٹو : فائل

KARACHI: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا جیون ساتھی میرا بہترین دوست ہو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا کبھی کوئی افیئر اس لیے نہیں آیا کہ میں ایک پرائیویٹ پرسن ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میری 90فیصد زندگی عوام کے سامنے ہے جب کہ 10فیصد حصہ ایسا ہے جوکہ کسی کے سامنے نہیں ہے۔



انھوں نے کہا کہ میں ایک لڑکی ہوں اور اپنی ذاتی زندگی کو پرسنل رکھنا میرا حق ہے انھوں نے کہا کہ شادی جب بھی کروں گی سب کو بتائوں گی انھوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا جیون ساتھی میرا بہترین دوست بھی ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |