لاہور کے پارک میں امیر زادے کے کتوں نے بچے کو بھنبھوڑ ڈالا

پولیس نے کتے کے مالک کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


ویب ڈیسک June 04, 2020
پولیس نے کتے کے مالک کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

لاہور کے فیملی پارک میں امیر شخص کے پالتو کتوں نے بچے کو بھنبھوڑ کر شدید زخمی کردیا۔

لاہور کے اقبال ٹاؤن کے فیملی پارک میں ایک امیر زادے کے پالتو کتوں نے غبارے بیچنے والے غریب بچے کو بری طرح بھنبھوڑ ڈالا جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

https://twitter.com/i/status/1268141246322794497

پارک میں موجود شہریوں نے فوری طور پر بچے کو اسپتال منتقل کیا۔ شہریوں نے کتوں کے مالک کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

https://twitter.com/gemee_mughal/status/1268287547765141504

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم بچے کے باپ نے کسی بھی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس نے عوامی مقام پر واقعہ پیش آنے کے باعث قانونی کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

https://twitter.com/i/status/1268171883746340865

سوشل میڈیا پر صارفین نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پارکس میں کتوں کےداخلے پرمکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں