شبیر جان سے شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا تھا فریدہ شبیر

شبیرجان سے شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کرکیا تھا اورآج اپنے فیصلے پر بہت خوش ہوں،فریدہ شبیر


Cultural Reporter December 07, 2013
شبیر جان، فریدہ شبیر، شگفتہ اعجاز، ہما یوں محبوب اور حسن جہانگیر ایکسپریس کے پروگرام ’’مایا خان شو‘‘ میں میزبان کے ساتھ شریک ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

BERLIN: ایکسپریس انٹرٹینمنٹ اور نیوز سے پیش کیا جانے والے ناظرین کا پسندیدہ پروگرام ما یا خان شو کا اسپیشل پروگرام معروف ٹی وی آرٹس شبیر جان کے گھر سے پیش کیا گیا اس سے پہلے کسی بھی مارننگ شو میں فریدہ اور شبیر جان کاگھر نہیں دیکھا یا گیا۔

گھر کی ڈیکوریشن کے بارے میں فریدہ شبیر کاکہنا تھا کہ دونوں نے مل کر گھر کو سجا یاہے، شبیر جان نے اپنے سلون shabz 's کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ اپنے شوق کی وجہ سے سلون شروع کیا ہے جس کی وجہ سے ذمے داری بھی بڑھ گئی ہے کسٹمرز کو اچھے سے ڈیل کرنا بھی آرٹسٹ کے لیے ضروری ہے تا کہ لو گوں کااعتماد قائم رہ سکے۔



فریدہ شبیر کا کہنا تھا کہ شبیر سے شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا تھا اور آج اپنے اس فیصلے پر بہت خوش ہوں، شگفتہ اعجاز ،رؤف لالہ ،غزالہ جا وید ،ہما یوں محبوب اور حسن جہانگیر نے بھی پروگرام میں شرکت کی ہما یوں محبوب کا کہنا تھا کہ شبیر جان اور فریدہ شبیر سے میرا تعلق ایک فیملی ممبر جیسا ہے شبیر جان نڈر انسان ہیں جو سچ بولنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے ،شگفتہ اعجاز کاکہناتھا کہ فریدہ کی صورت میں ایک اچھی دوست مل گئی ہے جو بہت صاف دل کی مالک بھی ہے ۔پروگرام میں سنگر حسن جہانگیر نے اپنے گانے بھی سنا ئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں