ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری میں کورونا وائرس کی تشخیص
سابق رکن اسمبلی کے والدین، اہلیہ اور دو بیٹیاں بھی وبا کی لپیٹ میں آچکے ہیں
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے سینییئر فیصل سبزواری اور ان کے اہل خانہ کورونا وائرس وبا کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں سابق رکن اسمبلی نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں ان کے والدین، اہلیہ اور دو بیٹیاں وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ آج ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
انہوں نے صحت یابی کے لیے دعا اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خدارا احتیاط کریں ، محفوظ رہیں کیوں کہ ہسپتالوں میں جگہ کا کال ہے۔