فاسٹ اینڈ فیوریس 7 کی پروڈکشن غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی

ہییونیورسل پکچرز کی جانب سے یہ اعلان ٹھیک اسی دن سامنے آیا جس دن پال واکرکی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کی گئی


آن لائن December 07, 2013
ہییونیورسل پکچرز کی جانب سے یہ اعلان ٹھیک اسی دن سامنے آیا جس دن پال واکرکی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کی گئی۔ فوٹو: فائل

ہالی ووڈاسٹار پال واکر کی ناگہانی موت کے بعد یونیورسل پکچرز نے بلاک بسٹر ایکشن سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس سلسلے کی نئی فلم فاسٹ اینڈ فیورئس 7کی پروڈکشن غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

ہییونیورسل پکچرز کی جانب سے یہ اعلان ٹھیک اسی دن سامنے آیا ہے جس دن پال واکر کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کی گئی جس میں ان کی موت کی وجہ کار کریش کی شدت اور آگ سے جھلسنا بتائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں