’’پوم پی‘‘ اور ’’تھری ہنڈرڈ رائز آف این ایمپائر‘‘ کے ٹریلر جاری

سو ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی فلم آئندہ سال 21 فروری کو ریلیز ہوگی۔

تھری ڈی ایکشن فلم "پوم پی"کی کہانی79عیسوی میں اٹلی میں واقع اتش فشاں پہاڑ "Vesuvius"کے پھٹنے سے پیدا ہونے والی تباہی کے گرد گھومتی ہے۔ فوٹو: فائل

ہالی ووڈ کی فلموں''پوم پی'' اور ''ہنڈرڈ رائز آف این ایمپائر'' کے ٹریلر جاری کردیے گئے ہیں۔


امریکی میڈیا کے مطابق ہدایت کار اینڈرسن پال کی تھری ڈی ایکشن فلم "پوم پی"کی کہانی79عیسوی میں اٹلی میں واقع اتش فشاں پہاڑ "Vesuvius"کے پھٹنے سے پیدا ہونے والی تباہی کے گرد گھومتی ہے جسکے نتیجے میں پوم پی نامی شہرتیرہ سے بیس فٹ تک لاوے میں غرق ہو گیا تھا۔

100ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی فلم آئندہ سال 21فروری کو ریلیز ہوگی دوسری طرفہزار سال قبل یونان اور ایران کے درمیان لڑی جانے والی خونریز جنگوں پر بننے والی ہالی وڈ کی نئی ایکشن فلم تھری ہنڈرڈ رائز اف این ایمپائرسات مارچ کو ریلیز کی جائے گی ۔
Load Next Story