ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 91ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد
وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب اسنیپ چیکنگ میں 18مبینہ ملزمان زیرحراست
NEW DELHI:
رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروئیاں کرتے ہوئے91 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز کی مختلف پارٹیوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شہر کے9علاقوں لانڈھی، کورنگی، گلبہار خاموش کالونی، بلدیہ ٹاؤن کے علاقے ڈبہ کالونی، رشید آباد ، پیر آباد کے علاقے محمد پور ، ٹائر مارکیٹ ، مچھر کالونی اور پاک کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن جبکہ قصبہ کالونی کٹی پہاڑی ، عبد اﷲ کالج چورنگی اور گلشن اقبال وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب اسنیپ چیکنگ بھی کرتے ہوئے مجموعی طور پر18مبینہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
تفتیش کے لیے انھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ، زیر حراست افراد کے قبضے سے سب مشین گن سمیت دیگر اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے ، پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں65چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران 73ملزمان کو گرفتار کرلیا۔