کراچی کتب میلہ بچوں کی ڈرائنگ اور نظموں کی کتابوں میں دلچسپی
طلبہ وطالبات کا ہجوم امڈآیا،کتابوں کے اسٹالز پر زبردست گہما گہمی،کراچی کے شہریوں نے علم دوستی ثابت کردی
ISLAMABAD:
پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت جاری نویں ''بین الاقوامی کراچی کتب میلے'' کے دوسرے روز عوام کا ہجوم امڈ آیا اور کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری نویں بین الاقوامی کراچی کتب میلے میں جمعہ کو زبر دست گہما گہمی دیکھنے میں آئی، سرکاری ونجی اسکولوں ،کالجوں اورجامعات کے طلبہ وطالبات نے بڑے پیمانے پرکراچی ایکسپوسینٹرکا رخ کیا۔
کراچی کے شہریوں نے علم دوستی ثابت کردی،ہزاروں افراد کی آمد سے مختلف موضوعات پر لاکھوں روپے مالیت کی کتابیں فروخت ہوئیں،کراچی کتب میلے میں درجنوں اسکولوں ،کالجوں اور نجی و سرکاری جامعات و انسٹی ٹیوٹس کے طلبہ و طالبات جمعہ کی صبح ہی ایکسپوسینٹر پہنچ گئے جس کے سبب ایکسپوسینٹرکے تینوں ہالز میں آنے والوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،کراچی بین الاقوامی کراچی کتب میلے میں آکسفورڈیونیورسٹی پریس کی جانب سے کم از کم 3 سال کے وقفے کے بعداس باراسٹال لگایا گیا ہے جس کے سبب طلبہ وطالبات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے اسٹال پر رش دیکھنے میں آیا، والدین نے بچوں کی انگریزی اردو نظموں اورکہانیوں کی ویڈیوسی ڈیزکے اسٹال میںبھی گہری دلچسپی لی۔
خوبصورت آواز میں بچوں کی نظموں اورکہانیوں پرمشتمل سی ڈیز کی فروخت کاسلسلہ جاری رہا، اس موقع پرمختلف تعلیمی اداروں سے آئے ہوئے طالب علموں کا کہنا تھاکہ وہ پورے سال اس کتب میلے کا انتظار بے صبری سے کرتے ہیں کیونکہ سال میں ایک بار ہی ایسا موقع آتاہے جب ایک چھت کے نیچے مختلف موضوعات کی کتابیں مارکیٹ سے نسبتاًکم قیمت پر باآسانی دستیاب ہوتی ہیں، بیشترخواتین اور طالبات نے ڈائجسٹ ،ڈکشنری، انگریزی و اردو ناول،کہانیوں،شاعری اورکھانا پکانے کی ترکیبوں کی کتب خریدیں۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی کراچی کتب میلے میں 35 کے قریب اسٹالز صرف بچوں کی کتب اورسی ڈیزسے متعلق ہیں جن میں مختلف پبلشرزکی نصابی کتابوں کے علاوہ انگریزی اور اردو میں ناول اورکہانیوں کی کتابیں قابل ذکرہیں جہاں طلبہ کا زیادہ رش دیکھنے میں آرہا ہے۔
اس کے علاوہ بچوں نے ڈرائنگ بکس میں بھی گہری دلچسپی ظاہرکی، علاوہ ازیں کراچی کتب میلے میں شریک خواتین کی دلچسی مختلف انواع کے کھانے پکانے کی ترکیب پرمشتمل کتابوںمیں دیکھنے میں آرہی ہے جس پرکچھ حد تک رعایت بھی دی جارہی ہے، مزید براںخواتین نے ڈائجسٹ میں بھی دلچسپی ظاہرکی، واضح رہے کہ ایکسپوسینٹرمیں جاری بین الاقوامی کراچی کتب میلے کے ابھی تین روزباقی ہیں اورکتب میلہ پیر تک جاری رہے گا اورمزید3 روزکتابوں کے شا ئقین کی ریکارڈشرکت کتب میلے میں متوقع ہے،کراچی کتب میلے میں شریک پبلشرز کی جانب سے دوسرے روزکچھ نئی کتابوں کا اجرا بھی کیا گیا جس میں پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز نے اپنی نئی کتاب کا اجرا کیا، ایجوکیشنل اسیسمنٹ سسٹم اینڈ ٹرینگ (ایسٹ) نے بچوں کی نظموں کے مقابلے کا پروگرام منعقد کیا ، نویں بین الاقوامی کراچی کتب میں ویلکم بک پورٹ،گابا پبلیشرز، پیرا ما ئونٹ اور لیبرٹی پبلیشر پربھی عوام کارش دیکھنے میں آیا ۔