وفاقی حکومت کا ایک اور یوٹرن میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا

حکومت نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو اپنے عہدے پر مستقل بحال کردیا


ویب ڈیسک June 05, 2020
حکومت کے پی ٹی چیئرمین کی معطلی کا نوٹی فکیشن بھی واپس لے چکی ہے فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے مئیر اسلام آباد کی معطلی اور توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی جانب سے وکیل کاشف ملک پیش ہوئے۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کے روبرو کہا کہ وہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں عدالت کے سامنے بیان دے رہے ہیں کہ حکومت نے شیخ انصر عزیز کی معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔ جس پر عدالت عالیہ نے میئر اسلام آباد کی معطلی اور توہین عدالت سے متعلق درخواستوں کو نمٹا دیا۔ حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن واپس لیے جانے کے بعد اب میئر اسلام آباد اپنے عہدے پر مستقل طور پر بحال ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی معطلی کا نوٹی فکیشن بھی واپس لیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں