کورونا کے باعث ٹیکس وصولی میں 30 فیصد کمی آئی ہے حماد اظہر
گزشتہ برس ٹیکس فائلرز میں 40 فیصد اضافہ ہوا تھا، وفاقی وزیر صنعت وپیداوار
ISLAMABAD:
وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث ٹیکس وصولی میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔
وفاقی وزیر برائے وزارتِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس فائلرز میں گزشتہ برس 40 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن کورونا کے باعث ٹیکس جمع کرنے میں 30 فیصد کمی آئی ہے جس کے باعث ہم آن لائن ڈیٹا کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے ذریعے کسی کو ہراساں نہیں کیا جارہا ہے، جو بڑے لوگ ٹیکس ادا نہیں کر رہے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانا ہے، مالی سال 19-2018 میں سرکاری ملازمین سے 5ارب 97 کروڑ تنخواہوں کی مد میں ٹیکس اکٹھا ہوا جب کہ صوبوں اور دیگر شعبوں کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 70ارب 47کروڑ ٹیکس اکٹھا ہوا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا بحران میں ہم سخت اقدامات نہیں کرنا چاہتے جس سے معیشت متاثر ہو، آئی ایم ایف نے کورونا بحران میں ہماری مدد بھی کی، آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان نے بنچ مارک سے بہتر کارکردگی دکھائی، آئی ایم ایف کی پاکستان سے متعلق رپورٹس انکی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔