وزیراعظم کا کفایت شعاری مہم کو یقینی بنانے کا حکم

آئندہ مالی سال میں کابینہ ڈویژن کے ماتحت اداروں کے اخراجات کم سے کم رکھیں، وزیراعظم کی ہدایت


ویب ڈیسک June 05, 2020
مشکل مالی معاملات کے پیش نظرکفایت شعاری مہم کویقینی بنایا جائے، وزیراعظم: فوٹو: فائل

PESHAWAR: وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ڈویژن کے اخراجات میں کمی کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت بجٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی قیادت میں حکومتی معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو بجٹ محصولات، اخراجات اور حکومتی ترجیحات کی حکمت عملی پربریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ہر طبقہ متاثر ہوا ہے، معیشت کواستحکام دینے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوششیں متاثر ہوئی ہیں، حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے کہ غیر ضروری حکومتی اخراجات میں کٹوتی کی جائے اور ان شعبوں کوفروغ دیا جائے جن سے نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں، معاشی حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ اصلاحات کے عمل کی رفتارکوتیز کیا جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال میں کابینہ ڈویژن کے ماتحت اداروں کے اخراجات کم سے کم رکھیں، مشکل مالی معاملات کے پیش نظر کفایت شعاری مہم کو یقینی بنانے سمیت زائد اخراجات میں ہرممکن حد تک کمی لائی جائے۔

اجلاس کے دوران مختلف شعبوں میں سبسڈیز اورحکومت کی مالی معاونت کی فراہمی کے معاملات پرغورکیا گیا ، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی درحقیقت عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ہے، سبسڈی کے پیسے کے بہترین اورموثراستعمال کو یقینی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |