ارکان سندھ اسمبلی کے لیے لازمی کورونا ٹیسٹ کی ایس او پی پر سوالیہ نشان لگ گیا

پی ٹی آئی رکن جمال صدیقی 2 روز سے کورونا ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر ہے اسمبلی کے اجلاس میں شریک

سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلیے لازمی کوروناٹیسٹ کا فیصلہ ہواتھا فوٹو: فائل

NOWSHERA:
سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ اور محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا اور ارکان سندھ اسمبلی کےلیے لازمی کورونا ٹیسٹ کی ایس اوپی کا پول کھُل گیاہے۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی 2 روز سے کورونا ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہورہے ہیں، جمال صدیقی نے یکم جون کو کورونا ٹیسٹ کروایا تھا تاہم چار روز گزرنے کے باوجود انہیں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ ہی نہیں ملی لیکن وہ مسلسل اجلاس میں شریک ہورہے ہیں۔


اس ضمن میں جمال صدیقی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کورونا ٹیسٹ رپورٹ نہیں ملی لیکن اجلاس میں شریک ہوں ، اس سے محکمہ صحت سندھ کی کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے کارکردگی ظاہر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلیے لازمی کوروناٹیسٹ کا فیصلہ ہواتھا۔ اسکے علاوہ سندھ اسمبلی اجلاس کے لئے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں تھیں ارکان اسمبلی کو حفاطتی کٹس، دستانے، ماسک مہیا کئے گئے تھے جبکہ اسمبلی احاطے میں داخل ہونے والی گاڑیوں تک کو سینٹائز کیا جارہا تھا تاہم حیرت انگیز طور پر رکن اسمبلی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ موصول نہ ہونے کے باوجود انہیں اجلاس میں شرکت کی اجازت دیدی گئی۔
Load Next Story