پاکستان کے محمد راشد کا ماشل آرٹس میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز

محمد راشد نسیم نے پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کےزیر اہتمام مزید 3 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیے


Zubair Nazeer Khan June 06, 2020
محمد راشد نسیم نے پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کےزیر اہتمام مزید 3 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیے

پاکستان کے محمد راشد نے 50 عالمی ریکارڈز کا سنگ میل عبور کر لیا۔

محمد راشد دنیا میں ماشل آرٹس میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بن گئے اور گنیز ریکارڈ میں مزید 3 عالمی ریکارڈزکے ساتھ ان کے اعزازات کی تعداد 51 ہوگئی جبکہ ان کی اکیڈمی کے ریکارڈز 65 تک جاپہنچے۔

محمد راشد نسیم نے پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کےزیر اہتمام مزید 3 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیے۔ انہوں نے بوتل کیپ اوپن چیلنج میں ریکارڈ بنایا اور 5 کے مقابلے میں 29 بوتلوں کو لگاتار کھول دیا۔

محمد راشد نے نن چکو کیٹیگری میں اپنا چھٹا عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ انہوں نےنن چکو کی مدد سے دو بوتل کے درمیان رکھے تاش کے پتے ایک منٹ میں گرائے۔

تیسرے ریکارڈ میں نن چکو کی مدد سے 17 اعشاریہ 82 سیکنڈ میں بوتل کے ڈھکنوں کو کھولا۔ اس کیٹگری میں سابقہ ریکارڈ 34.60 سیکنڈ کا تھا۔ محمد راشد نےاپنے 50 ویں عالمی ریکارڈ کو کورونا وائرس کے مریضوں کے نام کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |