پرائمری اسکولوں کے لیے آن لائن ایجوکیشن متعارف

کے جی سے 5 ویں جماعت تک طلبہ کو آن لائن ایجوکیشن دی جائے گی، محکمہ تعلیم سندھ


ویب ڈیسک June 06, 2020

محکمہ تعلیم سندھ نے پرائمری اسکولوں کے لیے آن لائن ایجوکیشن متعارف کرادی۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کے جی سے 5 ویں جماعت تک طلبہ کو آن لائن ایجوکیشن دی جائے گی، آن لائن تعلیم کے لئے ایس ای ایل ڈی لرننگ نامی ایپ تیار کرلی گئی ہے، جس میں میتھس، سائنس، انگلش اور اردو کے مضامین آن لائن پڑھائے جائیں گے، آن لائن کورس انگریزی، اردو اور سندھی زبان میں موجود ہیں جب کہ چھٹی سے 12ویں جماعت تک آن لائن ایجوکیشن پر ابھی کام جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں