چینی بحران کے ذمے داروں پر مقدمات چلانے کی منظوری کے لیے اجلاس طلب

اجلاس میں معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر بحران کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی سفارشات پیش کریں گے، ذرائع

وزیر اعظم کی جانب سے ذمے داران کے خلاف کارروائی کے لیے مقدمات نیب اور ایف آئی اے کو بھیجنے کی منظوری کا بھی امکان ہے، ذرائع۔ فوٹو، فائل

HONG KONG:
‏چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ ہورہا ہےا ور شوگر انکوائری رپورٹ میں ذمے دار قرار دیے جانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے آج اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بحران کا ذمہ دار قرار دیے گئے افراد کے خلاف مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ ہوگا اور اجلاس میں معاون خصوصی احتساب مرزا شہزاد اکبر چینی بحران کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لیے سفارشات پیش کریں گے۔ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں جن افراد کو بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، ان کے خلاف فوجداری مقدمات نیب اور ایف آئی اے کو بھجوائے جانے کا امکان ہے ، جس کی حتمی منظوری اتوار کو وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس میں دی جائے گی ۔


یہ بھی پڑھیے: چینی اسکینڈل کا فرانزک آڈٹ مکمل، ٹیکسوں کی مد میں اربوں کے فراڈ کا انکشاف

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے چینی بحران پر ایف آئی اے کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ عام کردی گئی ہے علاوہ ازیں رپورٹ کا فرانزک آڈٹ بھی کیا جاچکا ہے۔ اس رپورٹ میں حکومتی پارٹی اور اپوزیشن پارٹی کے رہنماؤں اور کاروباری شخصیات کو بحران کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔
Load Next Story