علما کی ٹارگٹ کلنگ شیعہ تنظیموں کے تحت یوم احتجاج منایاگیا

حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی، صادق تقوی،یوسف حسین و دیگر


Staff Reporter December 07, 2013
حکومت اور ریاستی ادارے ملت جعفریہ کے قتل عام کو رکوائیں ملک میں طویل عرصے سے بے گناہ افراد کا خون بہہ رہا ہے۔مظاہرین۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علما کونسل اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت بے گناہ افراد کے قتل عام کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منایا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے تحت علامہ دیدار علی جلبانی کے سوئم کے سلسلے میں تعزیتی اجتماعات منعقد کیے گئے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، مرکزی احتجاجی مظاہرہ خوجہ مسجد شیعہ اثنا عشری کھارادر کے باہر کیا گیا ،مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں علامہ صادق رضا تقوی، علی حسین اور مولانا علی انور جعفری نے کہا کہ حکومت سندھ امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، عوام کا قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول رینجرز اور پولیس سے اعتماد اٹھ چکا ہے،انھوں نے کہا کہ مولانا دیدار علی جلبانی کے قتل میں ملوث عناصر کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ ایوانوں تک بڑھا دیا جائے گا۔



شرکا نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، آئی جی سندھ اورڈی جی رینجرز مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شہید دیدار علی جلبانی سمیت اب تک دوماہ میں شہید کئے جانے والے ملت جعفریہ کیے عمائدین کے قتل میں ملوث تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کریں اور قرار واقعی سزا دیں، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ کلنگ اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا گیا، مولانا ناظرعباس تقوی، مولانا جعفرسبحانی، مولانا شبیرمثیمی نے فیڈرل بی ایریا میں مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے ملت جعفریہ کے قتل عام کو رکوائیں ملک میں طویل عرصے سے بے گناہ افراد کا خون بہہ رہا ہے۔

لیکن ذمے داران نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، انھوں نے حکومت سے مولانا دیدارعلی جلبانی، رضا حیدر، مصدق حیدر و دیگر کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور شہداء کیلیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت شیعوں کی ٹارگیٹ کلنگ اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا گیا، کراچی میں مرکزی احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مرزا یوسف حسین، علامہ اظہرحسین نقوی، سید علی اوسط، صغیر عابد رضوی نے خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں