آئی پی ایل کے دوران ’’کالو‘‘ کہا جاتا تھا سیمی کا انکشاف
صاف مطلب ہے کہ انڈین لیگ میں ہمیں رنگت کی وجہ سے نسلی مذاق کا نشانہ بنایا جاتا تھا، ڈیرن سیمی
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے انکشاف کیا کہ آئی پی ایل کے دوران انہیں ''کالو'' کہا جاتا تھا۔
ڈیرن سیمی نے انڈین لیگ میں رنگت کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے کھیلنے کے دوران انہیں اور تھشارا پریرا کو ''کالو'' کہا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے میں سمجھتا تھا کہ اس کا مطلب ''مضبوط گھوڑا'' ہوتا ہے، مگر اب مجھے اس کے اصل معنی معلوم ہوئے، اس کا صاف مطلب ہے کہ انڈین لیگ میں ہمیں رنگت کی وجہ سے نسلی مذاق کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈیرن سیمی کرکٹ برادری سے نسلی امتیارکے خلاف متحد ہونے کی درخواست کر چکے ہیں۔