پارک میں کتے کے کاٹنے سے زخمی بچے کی قیمت 2000 روپے
ہمیں 2 ہزار روپے دے کر کہا گیا ہے اعظم کو قیمہ کھلانا تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو سکے، بڑا بھائی
NEW DELHI:
اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ کے قریب واقع پارک میں کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے غبارہ فروش 13 سالہ بچے اعظم کی قیمت صرف 2 ہزار لگائی گئی، متاثرہ بچے کے بڑے بھائی محمد قاسم کے مطابق واقعہ کے بعد ہمیں 2 ہزار روپے دے کر کہا گیا کہ ان پیسوں سے اعظم کو قیمہ کھلانا تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو سکے۔
غربت اتنی کہ صرف تین روز کے بعد ہی اعظم کا بڑا بھائی قاسم گھر کی کفالت کرنے کے لیے اسی پارک میں پہنچ گیا جہاں اس کے چھوٹے بھائی اعظم کو کتے نے کاٹ کر زخمی کیا تھا، قاسم نے ایکسپریس کو بتایا کہ کیا کریں پیٹ کی آگ بھی تو بجھانی ہے، اس لیے پارک میں غبارے بیچ رہا ہوں۔ہم دونوں بھائی غبارے بیچتے ہیں اور دن بھر کی محنت کے بعد پانچ، چھ سو روپے تک کما لیتے ہیں۔ قاسم نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ ہماری مالی مدد کریں۔
یاد رہے کہ تین جون کو مون مارکیٹ کے قریب فیملی پارک میں غبارے بیچنے والے اعظم کو کتے نے کاٹ کر شدید زخمی کر دیا،کتے کا مالک عمران رئیس موقع سے فرار ہی ہونا چاہتا تھا کہ ڈولفن پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔