حکومت کی کورونا سے نمٹنے کے بجائے ہرڈ امیونٹی کی پالیسی بھگت رہے ہیں بلاول

صوبائی حکومتیں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھیں اور خود کو متنازع نہ بنائیں، چیئرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک June 07, 2020
لوگ سڑکوں پر تب آتے ہیں جب ان کو یقین ہو جائے کہ حکام ان کی بات نہیں سن رہے، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت وفاقی حکومت کی کورونا سے نمٹنے کے بجائے ہرڈ امیونٹی کی تباہی کن پالیسی کو بھگت رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے برامش سانحے اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی الفاظ برامش کے زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتے، اس وقت صوبے کے عوام میں شدید غم و غصہ ہے اور لوگ احتجاج کر رہے ہیں، لوگ سڑکوں پر تب ہی آتے ہیں جب ان کو یقین ہو جائے کہ حکام ان کی بات نہیں سن رہے، اگر حکومت بروقت اقدام کرتی، مجرموں کو گرفتار کیا جاتا تو حالات ابتر نہ ہوتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت وفاقی حکومت کی کورونا سے نمٹنے کے بجائے ہرڈ امیونٹی کی تباہ کن پالیسی کو بھگت رہا ہے، ایسے حالات میں صوبائی حکومتیں کم از کم امن و امان کی صورتحال برقرار رکھیں اور خود کو متنازع نہ بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں