راولپنڈی بدفعلی سے انکار پر تشدد کا شکار ہونے والا 16 سالہ لڑکا دوران علاج دم توڑ گیا

پولیس نے ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے


ویب ڈیسک June 07, 2020
پولیس نے ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے - فوٹو: سوشل میڈیا

تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقے میں بدفعلی سے انکار پر تشدد کا شکار ہونے والا 16 سالہ لڑکا دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے راولپنڈی کے علاقے کوٹی ستیاں میں 16 سالہ احسن علی کو 5 روز قبل ملزمان منصور و دیگر نے بدفعلی سے انکار پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اسے انتہائی تشویشناک حالت میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں دوران علاج احسن علی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق احسن علی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جائے گی، ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے میں قتل کی دفعات بھی شامل کردی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں