سوات کے سیدو شریف اسپتال کے صحن میں 2 خواتین نے بچوں کو جنم دیدیا ایک چل بسا

متاثرین کا وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ

متاثرین کا وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ ۔ فوٹو : فائل

سوات کے سیدو شریف سینٹرل اسپتال کے صحن میں 2 خواتین نے بچوں کو جنم دے دیا جن میں سے ایک بچہ چل بسا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے آبائی ضلع سوات کے سب سے بڑے سیدو شریف سینٹرل اسپتال میں بے یارو مدد گار 2 خواتین نے صحن میں بچوں کو جنم دے دیا جب کہ سہولیات کے فقدان کے باعث ایک بچہ چل بسا۔


سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ اسپتال میں عدم توجہ اور سہولیات کے فقدان کے باعث 2 خواتین نے صحن میں بچوں کو جنم دیا، اس دوران ایک خاتون کا نومولود پیدائش کے بعد چل بسا جب کہ دوسری خاتون اور بچے کی حالت بہتر ہے۔

جاں بحق ہونے والے نومولود کے لواحقین انصاف کے لئے دہائی دیتے رہے جب کہ عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان سے واقعے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان سیدو اسپتال ڈاکٹر نجیب کا مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کہا کہ لیبر روم اور گائنی وارڈ میں 24 گھنٹے ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں۔
Load Next Story