کاروبار کھلنے کے خواہش مندوں کو پیسہ تو مل جائیگا شاید آئی سی یو بیڈ نہ مل سکے مرتضیٰ وہاب

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، اللہ ہم سب کے حال پر رحم فرمائے، ترجمان سندھ حکومت

(فائل فوٹو)

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کاروبار کھلنے کے خواہش مند خوش ہوجائیں انہیں اب پیسہ تو مل جائے گا لیکن شاید آئی سی یو کا بیڈ نہ مل سکے۔

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں یومیہ بنیادوں پر بے پناہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ کاروبار اور شاپنگ پلازا کھولنے کے زیادہ خواہش مند تھے وہ اب خوش ہوجائیں لوگوں کو اب زیادہ پیسہ تو مل جائے گا مگر شاید آئی سی یو بیڈز نہ مل پائیں۔




اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 1744 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 119 ٹیسٹ کیے گئے، دن بدن کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور وہ ہسپتالوں کی جانب رُخ کررہے ہیں، اللہ ہم سب کے حال پر رحم فرمائے۔
Load Next Story